نارروال اسپورٹس سٹی کیس:احسن اقبال کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل
فائل فوٹواسلام آباد:نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا ،جج محمد بشیرکے استفسارنے ریفرنس میں تاخیرکی وجہ کورونا کوقراردیا ۔
اسلام آبادکی احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔
جج محمد بشیر نے نیب سے استفسارکیا کہ بتائیں ریفرنس دائرکرنا ہے یا کیس خارج کردیں۔
نیب نے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کرتےہوئے مؤقف اپنایاکہ کورونا کے باعث تحقیقات میں دیرہورہی ہے،تحقیقات مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائرکردیا جائےگا۔
احسن اقبال روسٹرم پرآئے اورکہا نیب میڈیا پرمیری کردارکشی کررہا ہے جس پرجج نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا والی باتوں کا جواب باہرجا کرمیڈیا پرہی دیں ،بعدازاں کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی ۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ایک سال ہو گیا یہ لوگ میرے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں ، میرے خلاف ریفرنس نہیں ہے تو کیس خارج کیا جائے ،نیب کہتا ہے عدالتیں فیصلے نہیں کررہیں اورریفرنس خود نہیں لاتے ۔
لیگی رہنماء احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا ۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگومیں ن لیگی رہنماءاحسن اقبال نے کہاکہ نالائق اورنااہل حکمران مسلط ہیں پورا ملک کورونا کے رحکم کرم پرچھوڑدیا ۔
احسن اقبال نے کہاکہ شوگرکمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے ، عمران خان کوکمیشن میں طلب نہیں کیا ،مجرم کوبچانے کیلئے ایف آئی آرنہیں کاٹی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے آزاد اورمنصفانہ انتخابات کا مطالبہ بھی کیا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔